ہنگو میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے دو فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی :آئی ایس پی آر

ہنگو میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے دو فوجی جوانوں کی نماز ...
ہنگو میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے دو فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی :آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے دو فوجی جوان میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ کی نماز جنازہ کورہیڈ کوارٹر پشاورمیں ادا کردی گئی ہے۔

ناموس رسالت سے بڑھ کر کوئی اہم نہیں، اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے: چوہدری نثار

پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا تھا کہ دونوں شہداءکو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گاجبکہ شہداءکے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں بھجوائے جائیں گے۔نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت سول وفوجی حکام نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ لوئر اورکزئی کے گاوں میراک اور کالا یا میں آپریشن کے دوران دہشت گردوںسے مقابلے میں پاک فوج کے میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -