’شادی کے بغیر لڑکا لڑکی کے اکٹھے رہنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر مغربی جوڑے بھی فوری شادی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

’شادی کے بغیر لڑکا لڑکی کے اکٹھے رہنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ۔۔۔‘ ...
’شادی کے بغیر لڑکا لڑکی کے اکٹھے رہنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر مغربی جوڑے بھی فوری شادی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فیملی سسٹم سے جان چھڑوانے کے بعد اہلِ مغرب کئی طرح کے بھیانک سماجی مسائل کی دلدل میں دھنس چکے ہیں۔ ان مغربی معاشروں میں مردوخواتین کا شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنا بھی عام ہو چکا ہے۔ تاہم اب ماہرین نے اپنی ایک سروے رپورٹ میں ان لوگوں کے لیے ایسی بری خبر سنا دی ہے کہ یہ بھی شادی کے فوائد کے قائل ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ ”جو لوگ شادی کے بغیر ایک ساتھ رہتے ہیں ان میں ذہنی کوفت بہت زیادہ پائی جاتی ہے اور ان میں ایک دوسرے پر اعتبارکا لیول انتہائی کم ہوتا ہے۔ وہ ہمہ وقت اپنے شریک حیات کی بے وفائی کے خدشے میں گھرے رہتے ہیں۔“

’جو شادی شدہ جوڑے اپنی شادی کے دن یہ کام نہ کریں اُن کی طلاق کا خطرہ حد سے زیادہ ہوتا ہے‘ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، شادی کرنے والے لڑکے لڑکیوں کو خبردار کردیا
ماہرین نے تحقیقاتی سروے میں 5ہزار جوڑوں سے سوالات کیے۔ بغیر شادی کے ساتھ رہنے والے ہر 6میں سے ایک جوڑے نے اعتراف کیا کہ وہ ہر وقت اپنے شریک حیات کی وفاداری کے متعلق متفکر رہتے ہیں۔تحقیق کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ بغیرشادی کے ایک ساتھ رہنے والے جوڑے ایک دوسرے پر شادی شدہ افراد کی نسبت اڑھائی گنا زیادہ شک کرتے ہیں۔ماہرین نے ان جوڑوں سے یہ سوال بھی کیا کہ ان کی نظر میں خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے کیا چیز ضروری ہے؟ جواب میں 67فیصد نے باہمی اعتماد، 52فیصد نے باہم گفت و شنید اور 37فیصد نے فریقین کے خلوص کو لازمی قرار دیا۔ صرف 19فیصد نے شریک حیات کی وفاداری اور 13فیصد نے بہترجنسی صحت کو خوشگوار زندگی کے لیے ضروری قرار دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -