نوعمر لڑکی کے ساتھ فیس بک لائیو سٹریم پر گینگ ریپ، دیکھنے والے درجنوں لوگ اس دوران کیا کرتے رہے؟ ایسا انکشاف کہ انسانیت شرما کر رہ گئی

نوعمر لڑکی کے ساتھ فیس بک لائیو سٹریم پر گینگ ریپ، دیکھنے والے درجنوں لوگ اس ...
نوعمر لڑکی کے ساتھ فیس بک لائیو سٹریم پر گینگ ریپ، دیکھنے والے درجنوں لوگ اس دوران کیا کرتے رہے؟ ایسا انکشاف کہ انسانیت شرما کر رہ گئی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں 5 اوباش نوجوانوں نے ایک نوعمر لڑکی کو نہ صرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایابلکہ بربریت کے اس واقعے کو فیس بک لائیو سٹریم پر نشر بھی کرتے رہے۔ درجنوں افراد لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اس لائیو ویڈیو کو دیکھتے رہے لیکن کسی نے بھی پولیس کو اطلاع کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر شکاگو میں پیش آیا ہے۔ جہاں اس 15سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

’میری ایک چھوٹی سی غلطی سے میرا بیٹا موت کی وادی میں چلا گیا‘

رپورٹ کے مطابق 40افراد نے اس ویڈیو کو دیکھا لیکن کسی نے پولیس کو اطلاع نہیں دی، بالآخرلڑکی کے ایک رشتہ دار شخص نے یہ ویڈیو دیکھ کر پولیس کو فون کیا۔ لڑکی گزشتہ ایک روز سے لاپتہ تھی اور والدین نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی لیکن اگلے ہی روز اس سے زیادتی کی ویڈیو اس کے گھر والوں نے دیکھ لی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی اس وقت ہسپتال میں داخل ہے اور پولیس نے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...