’جو بھی غیر ملکی یہ کام کرتا دکھائی دے فوری پکڑلو‘سعودی عرب نے غیرملکی ملازمین پر نئی پابندی لگادی

’جو بھی غیر ملکی یہ کام کرتا دکھائی دے فوری پکڑلو‘سعودی عرب نے غیرملکی ...
’جو بھی غیر ملکی یہ کام کرتا دکھائی دے فوری پکڑلو‘سعودی عرب نے غیرملکی ملازمین پر نئی پابندی لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب ممالک میں غیرملکی ملازمین کے لیے آئے روز نئی نئی پابندیاں لگائی جارہی ہیں اور سعودی عرب نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو سعودی شہریوں تک محدود کرنے کے لیے غیرملکی ملازمین پر نئی پابندی لگادی ہے اور واضح کیا ہے کہ موبائل ایپس کے ذریعے آپریٹ ہونیوالی رائیڈ شیئرنگ سروس (گاڑیاں) کوئی بھی غیرسعودی شخص پکڑاگیاتو اسے سزادی جائے گی ، اس کا باضابطہ اعلان ہیڈآف پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریمہہ الریمہہ نے کیا۔
سعودی گزٹ کے مطابق ڈرائیوروں کو تنبیہہ اوبر اور کریم ٹیکسی کے سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کو سروسز فراہم کرنے پر پابندی کے بعد کی گئی، ریاست میں غیرسعودی ٹیکسی ڈرائیورز کی تعداد میں تیس فیصد تک کمی آئی ہے اور حکام چاہتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مکمل طورپر سعودیوں کی اجارہ داری ہو۔جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الریمہ کا کہناتھاکہ اگر کوئی بھی غیرسعودی شخص یہ گاڑیاں چلاتا پکڑاگیاتو اسے پانچ ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور ممکنہ طورپر ملک بدر بھی کیا جاسکتاہے ، ملک میں اب سترفیصدٹیکسی ڈرائیور سعودی ہیں۔
نیشنل ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سربراہ سعید البسامی نے کہاکہ رائیڈ ہیلنگ ٹیکسی سروس سے ریاست میں موجود ٹیکسی ڈرائیورز کے مفادات کو نقصان پہنچا، روز ٹیکسی استعمال کرنیوالے لوگوں کی تعداد میں 50فیصد کمی ہوئی ہے حالانکہ ٹیکسی سروس سستی پڑتی ہے ،وزارت ٹرانسپورٹ اپنی ہی ایک موبائل ایپ لانچ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔یادرہے کہ اس سے قبل جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ایک ترجمان نے کہاتھا کہ ابر اور کریم کے ڈرائیوروں پر ریاست کے ایئرپورٹس سے مسافروں کے اٹھانے پر پابندی ہے اور اگر کسی ڈرائیور نے مسافروں کو اٹھایا تو ٹریفک پولیس انہیں سزا دے گی ۔
اس موقع پر سعودی پورٹس اتھارٹی کے سربراہ نبیل الامودی، سعودی کسٹمز کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل احمد الحقبانی اور چیمبر حکام نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے شرکاءنے عالمی مارکیٹ میں سعودی عرب کو مزید مستحکم کرنے کے لیے درآمدات اور برآمدات کے مراحل کو مزید سہل بنانے پر بات چیت کی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -