’’کترینہ کیف اور سلمان خان پھر ایک ہو گئے ‘‘دبنگ خان نے پرانی گرل فرینڈ کے ساتھ نئی تصویر جاری کر دی

’’کترینہ کیف اور سلمان خان پھر ایک ہو گئے ‘‘دبنگ خان نے پرانی گرل فرینڈ کے ...
’’کترینہ کیف اور سلمان خان پھر ایک ہو گئے ‘‘دبنگ خان نے پرانی گرل فرینڈ کے ساتھ نئی تصویر جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلموں کے مشہور اداکار اور دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان اور بالی ووڈ کی بار بی ڈول کترینہ کیف کی کبھی ’’عشق کہانی ‘‘اپنے عروج پر تھی لیکن حاسدوں کی نظر لگی اوران دونوں کی’محبت کی ڈوری ‘‘ تڑک کر کے ٹٹ گئی ‘‘جس کی آواز دنیا بھر میں سنی گئی ،پھر ان ٹوٹے دل کے مسافروں نے نہ صرف ایک دوسرے سے ملنا ترک کر دیا بلکہ کبھی ایک ساتھ بھارتی فلموں میں بھی نظر نہیں آئے ،لیکن اب ہدایت کار علی عباس ظفر کی بنائی جانے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ میں یہ جوڑی اب ایک مرتبہ پھر اکٹھی نظر آئے گی ،دونوں بھارتی اداکار اس سے قبل کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر ‘‘ میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:سنجے دت فلم ’بھومی‘ کی شوٹنگ کے دوران گرنے سے زخمی

بھارتی نجی ٹی وی چینل’’این ڈی ٹی وی‘‘ کے مطابق سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی کترینہ کیف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ٹائیگر زندہ ہے میں پھر ساتھ آ رہے ہیں‘‘۔سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں سلمان خان اور پنک گاؤن میں کترینہ کیف انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ۔دوسری طرف فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ آسٹریا میں جاری ہے ،جبکہ سلمان خان اور کترینہ کیف نے ’’دِل دیاں گلاں ‘‘ نامی گانے سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا ۔واضح رہے کہ سلمان خان کی کبیر خان کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہو گی جبکہ کترینہ کیف اگلے مہینے7اپریل کو سینماؤں کی زینت بننے والی انو راگ باسو کی ہدایت میں بنی فلم’’جگا جاسوس ‘‘ میں جلوے بکھیرتے نظر آئیں گی ۔

مزید :

تفریح -