بھارتی پابندیاں جمہوریت وآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ، حریت رہنماﺅں کو فوری رہا کیا جائے : دفتر خارجہ

بھارتی پابندیاں جمہوریت وآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ، حریت رہنماﺅں کو ...
بھارتی پابندیاں جمہوریت وآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ، حریت رہنماﺅں کو فوری رہا کیا جائے : دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت رہنماﺅں کی گرفتاریوں اور نظر بندی پر ترجمان دفتر خارجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پابندیاں جمہوریت وآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ بھارت حریت قیادت کو فوری طور پر رہا کرے۔

یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت، بھارت نے حریت کانفرنس کے رہنماﺅں کی گرفتاریاں شروع کردیں
تفصیلات کے مطابق حریت رہنماﺅں کی نظر بندی اور گرفتاری کے خلاف پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریب کل نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہونی ہے جس میں بھارت نے حریت رہنماؤ ں کو شرکت سے روکا ہے۔انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت سید علی گیلانی ،عمرفاروق اور دیگر حریت رہنماؤ ں کو فوری رہا کرے۔

مزید :

قومی -