برطانوی پارلیمنٹ کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ،چار افراد ہلاک،20 زخمی

برطانوی پارلیمنٹ کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ،چار افراد ہلاک،20 زخمی
برطانوی پارلیمنٹ کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ،چار افراد ہلاک،20 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی پارلیمنٹ کے باہر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں  چار افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

بھارتی پابندیاں جمہوریت وآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ، حریت رہنماﺅں کو فوری رہا کیا جائے : دفتر خارجہ

برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور زیر زمین ریلوے سٹیشن کو بند کردیا گیا جبکہ پولیس ملٹری حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ حملہ آور 2 تھے جن  میں  سے ایک نے پارلیمنٹ کے سیکیورٹی اہلکار کو چاکو سے ذخمی کیا جسے پولیس کی جانب سے فوری طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جبکہ دوسرے  نے گاڑی کو  عمارت سے ٹکرانے کے بعد فائرنگ شروع کردی تھی۔پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ  سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی  ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ موقع پر بھی معمولی زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔سیکیورٹی فورسز نے عمارت کو ہر طرف سے داخلے کے لئے بند کر کے اندر موجود 500 افراد کو بحاظت باہر نکال لیا ہے۔واضح رہے کہ فائرنگ کے وقت برطانوی پارلیمنٹ میں اہم اجلاس بھی جاری تھا۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ دوسرا حملہ آور نے ویسٹ منسٹر برج پر کئی افراد کو گاڑی تلے کچلتے ہوئے  پارلیمنٹ کے گیٹ پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی ریلنگز کے باعث گاڑی آگے نہ جاسکی ،تاحال دہشتگردی کے اس واقعہ کی تحقیقات جا ری ہیں۔واقعے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر بھگ دڑ مچ گئی جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے،پولیس کی جانب سے علاقے بھر میں ہائی الرٹ جا ری کردیا گیا ہے جبکہ  فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے،راستے بند ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مزید :

برطانیہ -