کلر سیداں کے قریب طیارہ گرنے کی متضاد اطلاعات، جنگلات میں بڑے پیمانے پر آگ پھیل گئی امدادی ٹیمیں روانہ

کلر سیداں کے قریب طیارہ گرنے کی متضاد اطلاعات، جنگلات میں بڑے پیمانے پر آگ ...
کلر سیداں کے قریب طیارہ گرنے کی متضاد اطلاعات، جنگلات میں بڑے پیمانے پر آگ پھیل گئی امدادی ٹیمیں روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں کے قریب طیارہ گرنے کی متضاد  اور مبینہ اطلاعات ہیں جبکہ بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کلر سیداں کے جنگلات میں لگنے والی آگ طیارے حادثے سے نہیں بلکہ کسی نامعلوم شخص کی جانب سے گھاس پر سیگریٹ پھینکنے سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے  پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ 

 میڈیا اطلاعات کے مطابق کلر سیداں کے جنگلات  سے آگ اور دھویں کے بادل بلند ہو رہے ہیں اور پورے جنگل کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔دوسری طرف ایکسپریس نیوز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آسمان سے کوئی بڑی چیز گری جس سے  جنگل میں آگ لگ گئی ہے, کلر سیداں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے.راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ کلر سیداں میں بڑے پیمانے پر آگ کے شعلے نظر آ رہے ہیں تاہم تصدیق کر رہے ہیں کہ یہ آگ کس چیز سے لگی ہے اور آگ کی نوعیت کیا ہے؟۔ایکپریس نیوز  نے  ریسکیو  ادارے 1122کے ترجمان  کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوری طور پر کلر سیداں کے جنگلات میں لگنے والی مبینہ آگ پر قابو پانے کے لئے  فائر بریگیڈ کی 6گاڑیوں کو   روانہ کر دیا گیا ہے ،تاہم حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ یہ آگ کس چیز سے لگی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل ’’اب تک نیوز ‘‘ اور نیوز ون ‘‘ نے بریکنگ نیوز چلائی تھی کہ کلر سیداں کے علاقے میں طیارہ  گر کر تباہ ہو نے کی اطلاعات ہیں جس سے جنگل میں بڑے پیمانے پر آگ پھیل گئی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -