پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام تبدیل، ائرچیف کی شرکت

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام تبدیل، ائرچیف کی شرکت
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام تبدیل، ائرچیف کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رسالپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام تبدیل کرکے ”پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رکھ دیا گیا ہے۔ائر مارشل (ر) اصغر خان 36سال کی عمر میں 23 مارچ 1948 کو پی اے ایف اکیڈمی کے پہلے مسلمان کمانڈنگ آفیسر بنے تھے۔ نام کی تبدیلی کی تقریب میں ائر چیف ائر مارشل سہیل امان مہمان خصوصی تھے۔

ناموس رسالت ﷺ سے بڑھ کر کوئی مسئلہ اہم نہیں، اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے: چوہدری نثار
تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام تبدیل کر نے کے بعد پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رکھ دیا گیا۔ اس حوالے سے رسالپور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائر چیف سہیل امان نے کہا کہ اصغر خان نے ائر فورس کو پختہ بنیادوں پر استوار کیا۔انہوںنے اکیڈمی کے لئے رہنما اصول مرتب کئے ۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں ملکی پائلٹس کے علاوہ غیر ملکی پائلٹس کو بھی تربیت دی جائے گی ۔پاکستان ائر فورس تعلیم اور صحت کے شعبے میں عوام کو سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔

وزیراعظم سے چینی سٹیٹ پاورانویسٹمنٹ کارپوریشن چیئرمین کی ملاقات،دوطرفہ تجارت پرتبادلہ خیال
واضح رہے کہ ائر مارشل (ر)اصغر خان 23 مارچ 1948 کو پی اے ایف اکیڈمی کے کمانڈر بنے۔ وہ 1957 میں 36 سال کی عمر میں اکیڈمی کے پہلے مسلمان کمانڈنگ آفیسر بنے۔

مزید :

قومی -