رنگ روڈ اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا قرضہ کیوں معاف کیا؟ شہری نے معاملہ ہائی کورٹ میں اٹھا دیا

رنگ روڈ اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا قرضہ کیوں معاف کیا؟ شہری نے معاملہ ہائی ...
رنگ روڈ اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا قرضہ کیوں معاف کیا؟ شہری نے معاملہ ہائی کورٹ میں اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )رنگ روڈ اتھارٹی کو کروڑوں روپے قرضہ معاف کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے انتہا پسندی،تشدد پر اکسانے والے لاکھوں اکاﺅنٹس معطل کردیئے

خدائی خدمت گار نامی تنظیم کی جانب سے محمود اختر نقوی نے درخواست دائر کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ رنگ روڈ اتھارٹی کو 30 کڑوڑ 69 لاکھ کے قرضے پالیسی کے برعکس معاف کئے گئے، درخواست گزار کے مطابق محکمہ خزانہ کی بغیر سود قرضہ واپسی کی تجویز کو بھی مسترد کیا گیا اور قرضہ معاف کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے خصوصی کمیٹی تشکیل دی. درخواست گزار نے الزام لگایا کہ رنگ روڈ میں بے ہونے والی بے ضابطگیوں کو چھپانے کے لیے قرضہ معاف کیا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ رنگ روڑ کا قرضہ معاف کرانے کے لئے ایک ماہ میں 8 اجلاس بلائے گئے ، درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو قرضہ معاف کرنے اور فنڈز کے استعمال کی تفصیل طلب کی جائیں اور معاف کیے گیے قرضے کالعدم قرار دے کر تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -