جمہوری آمرسے نجات کی موجودہ نظام میں طاقت نہیں، پانامہ کیس کافیصلہ سب کومانناہوگا، جواکڑے گامارکھائے گا:شیخ رشید

جمہوری آمرسے نجات کی موجودہ نظام میں طاقت نہیں، پانامہ کیس کافیصلہ سب ...
جمہوری آمرسے نجات کی موجودہ نظام میں طاقت نہیں، پانامہ کیس کافیصلہ سب کومانناہوگا، جواکڑے گامارکھائے گا:شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ پانامہ کیس کافیصلہ سب کومانناہوگا،جواکڑے گامارکھائے گا،جمہوری آمرسے نجات کی موجودہ نظام میں طاقت نہیں،جوہوگا2017ء میں ہی ہوگا،2018ء کی نوبت نہیں آئے گی ۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’دی رپورٹرز ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد پانامہ کیس ہم نے لڑ لیا ہے ، اللہ نے ہمیں جتنی صلاحیتیں دی ہیں ان کا بھر پور استعمال کیا ،ہمیں کوئی جلدی نہیں ،ہمارے چہرے پر نور ہے ،ان کے چہرے اترے ہوئے اور منہ پر6 کا پہاڑا نظر  لکھا  نظر آتا ہے ،پانامہ کا فیصلہ پاکستان نہیں برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہو  گا ،حکمرانوں کے لئے یہ بھی آپشن ہے کہ پنجاب کی اسمبلی قائم رہے اور مرکز میں الیکشن ہو جائیں ،لیکن سب کو پتا ہے کہ آئندہ ہونے والا الیکشن پاکستان کی در ودیوار ہلا دے گا ۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان انصاف کے بغیرزندہ نہیں رہ سکتا،پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے پانچوں ججزکوتمام ترصلاحیتوں کے ساتھ کیس کی تہہ تک پہنچتادیکھ رہاہوں ۔پانامہ کیس کافیصلہ مارچ میں ہی آجائے گااورنوازشریف کیلئے سب ٹھیک نہیں ہوگا، لال ہویلی کے لوگ فیصلہ کاؤنٹ ڈاؤن کردیتے ہیں ،پانامہ کیس کے فیصلے سے انصاف جیتے گااورکرپشن کوشکست ہوگی اگرفیصلہ ہمارے خلاف بھی آیاتوقبول کریں گے مگرپاکستانی عوام کی آس ٹوٹ جائے گی، پانامہ کیس کافیصلہ سب فریقین کوتسلیم کرناہوگا،جواکڑے گامارکھائے گا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن عام الیکشن نہیں ہوگا،اپناتابوت کاندھے پررکھ کرسیاست کرتاہوں اورالیکشن میں گونوازگوکے نعرے کے ساتھ سیاسی میدان میں جائیں گے ،نوازشریف کوشکست فاش سے دوچارکریں گے ، موجودہ سسٹم میں طاقت نہیں جوجمہوری ڈکٹیٹرسے ملک کونجات دلاسکے ،ہم دلائیں گے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میں لوٹ کابازارگرم ہے ،پانی بجلی اورگیس تک نہیں ہے ،سعدرفیق ،عابدشیرعلی ،خواجہ آصف اورراناثناء اللہ جیسے لوگ ملک نہیں چلاسکتے ،شہبازشریف پرحیرت ہے انہوں نے اپنی مارکیٹنگ کیلئے راناثناء اللہ جیسے لوگوں کورکھاہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف کو پانامہ کیس میں کلین چٹ ملے ،ججز نے اس کیس کی طے تک پہنچنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک زرداری بلاول کو فری ہینڈ نہیں دیں گے یہ چھے سے سات ہزار ووٹوں سے آگے نہیں بڑھ سکتی ،ہو سکتا ہے کہ شرجیل میمن کی طرح ڈاکٹر عاصم کو بھی رہائی مل جائے ،پیچھے جیل میں صرف عزیر بلوچ ہی رہ جائیں گے۔

مزید :

قومی -