وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے لئے مبینہ طور پرجنوبی پنجاب کے فنڈز استعمال کرنے کے خلاف درخواست دائر

وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے لئے مبینہ طور پرجنوبی پنجاب کے فنڈز استعمال کرنے ...
وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے لئے مبینہ طور پرجنوبی پنجاب کے فنڈز استعمال کرنے کے خلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے لئے مبینہ طور پرجنوبی پنجاب کے فنڈز استعمال کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔

3G کے بعد حکومت نے ایک مرتبہ پھر 4جی لائنس کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا

مقامی شہری سید محمود اختر نقوی نے ایک درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے فنڈز وزیر اعلی ہاﺅس کے کچن، واش رومز اور تزئین و آرائش پر لگا دیئے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے168 ملین کے فنڈزلاہور میں حکومتی سکیم کو منتقل کر دیئے جبکہ حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع کا 16 کروڑروپے سے زائد کا بجٹ رائیونڈ روڈ کی تعمیر مرمت پر صرف کر دیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ راجن پور کے لاکھوں روپے کے فنڈز جی او آر 7 کے واش رومز اور کچن پر لگائے گئے ہیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ جنوبی پنجاب کے فنڈزکی بندر بانٹ کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے استعمال شدہ فنڈز جنوبی پنجاب کو واپس کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

مزید :

لاہور -