پولیس کانسٹیبل نے وکیل پر پستول تان لیا،وکلاءکا احتجاج ،کانسٹیبل معطل

پولیس کانسٹیبل نے وکیل پر پستول تان لیا،وکلاءکا احتجاج ،کانسٹیبل معطل
پولیس کانسٹیبل نے وکیل پر پستول تان لیا،وکلاءکا احتجاج ،کانسٹیبل معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازع پر پولیس کانسٹیبل نے وکیل پر پستول تان لیا جس پر وکلاءمشتعل ہوگئے اوراحتجاج شروع کرتے ہوئے ایک گھنٹے تک ضلع کچہری کا گیٹ بندرکھاجس کے باعث جیل سے ملزموں کو لانے والی 3گاڑیاں بھی ملزموں کے لے کرباہر کھڑی رہیںجبکہ حراستی ملزموں کی پیشی اور سائلین کو بھی اندر نہ جاسکے جس کی وجہ سے انہیں بھی شدیددشواری کا سامنا رہا، بعدازاں ڈی ایس پی لوئر مال نے وکلاءکے احتجاج پر ضلع کچہری کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل ریاست علی کو فوری معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

چہرے اور ہونٹوں کی سرجری کے بعد معروف بھارتی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ سب نے ہی حیرت سے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں چیمبر کے باہر کے موٹر سائیکل کھڑی نہ کرنے پر پولیس کانسٹیبل اور ایڈووکیٹ بابر علی کے درمیان تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل ریاست علی نے وکیل سے تکرار کے دوران پستول تانتے ہوئے کہا کہ ضلع کچہری کے احاطے میں موٹر سائیکل کھڑی نہیں کی جا سکتی جس پر ایڈووکیٹ بابر علی اور ان کے دیگر ساتھی وکلاءنے احتجاجاً ضلعی کچہری کا مرکزی گیٹ بند کر دیا جس سے کچہری میں آنے والے حراستی ملزموں کی پیشی اور سائلین کو دشواری کا سامنا کرناپڑا، وکلاءکی جانب سے ضلع کچہری کا گیٹ ایک گھنٹے تک بند رکھا گیا جس سے جیل سے لائے گئے حراستی ملزموں کی 3 گاڑیاں ضلع کچہری کے باہر سڑک پر کھڑی رہیں، احتجاجی وکلاءکا کہنا تھا کہ بغیر وجہ کے وکیل پر پستول تاننے والے پولیس اہلکار کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے تک ضلع کچہری کا داخلی راستہ بند رکھا جائے گا.

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی لوئر مال محمد ممتاز موقع پر پہنچے تو سینئر وکلاءسے مذاکرات کے بعد وکیل پر پستول تاننے والے پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کرنے اور ایڈووکیٹ بابر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فوری طور پر کارروائی کا حکم دے دیا ،وکلاءنے ایک گھنٹہ ضلع کچہری کا گیٹ بند رکھنے کے بعد ڈی ایس پی کی مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر ضلع کچہری کا داخلی راستہ کھول دیاہے،اس حوالے سے ایس ایچ او اسلام پورہ ناصر حمیدکا کہنا ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -