جن حالات سے نکلے ہیں پوری ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں : کامران اکمل 

جن حالات سے نکلے ہیں پوری ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں : کامران اکمل 
جن حالات سے نکلے ہیں پوری ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں : کامران اکمل 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی کے بیٹسمین کامران اکمل نے کہاہے کہ جن حالات سے نکلے ہیں پوری ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر’’ مین آف دی میچ ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ٹیم کی جانب سے جس طرح مجھے ہمت دی جا رہی ہے اس کا کریڈٹ یونس بھائی اور پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔ ٹیم کی جانب سے دی جانے والی ہمت اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے کہ انجری کے باوجود اچھا پرفارم کیا ،کھیل کود میں چوٹیں تو لگتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میچ جیتنا میرے لئے زیادہ یادگار ہے اور چھکوں سے زیادہ مجھے جیتنے کی زیادہ خوشی ہے۔ٹیم میں سب نے بہت محنت کی اور بہترین پرفارم کیا۔آخر میں جب رمیز راجہ نے کامران سے سوال کیا کہ’’ آپ کے پاس اب تک کتنے ( یو ایس ڈالرز) ہوچکے ہیں ‘‘؟ تو بلے باز کا ہنس جواب دیتے ہوئے کہناتھا کہ واپس جاوں گا تو پھر بتاوں گا۔

واضح رہے کہ کامران اکمل نے 27گیندوں میں77رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نہ صرف ’’ مین آف دی میچ ‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا بلکہ انہوں نے 17گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین ’’ہاف سنچری ‘‘ جڑ کر ’’رونچی ‘‘ کی جانب سے 19گیندوں پر بنائی جانے والی ہاف سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ کر رکھ دیا ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -