’ہمارے پا س اس چیز کی کمی تھی جس کی وجہ سے شکست ہوئی ‘ کراچی کنگز کے کپتان محمد عامر نے ٹوٹے ہوئے دل سے ایسی وجہ بتا دی کہ سن کر عماد وسیم بھی کہیں گے کہ ’کافی حد تک ٹھیک کہہ رہا ہے ‘

’ہمارے پا س اس چیز کی کمی تھی جس کی وجہ سے شکست ہوئی ‘ کراچی کنگز کے کپتان ...
’ہمارے پا س اس چیز کی کمی تھی جس کی وجہ سے شکست ہوئی ‘ کراچی کنگز کے کپتان محمد عامر نے ٹوٹے ہوئے دل سے ایسی وجہ بتا دی کہ سن کر عماد وسیم بھی کہیں گے کہ ’کافی حد تک ٹھیک کہہ رہا ہے ‘

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں ان کا مقابلہ 25 مارچ کو کراچی کے میدان میں ہو گا جس پر محمد عامر نے میچ میں شکست کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس مڈل اوور میں کوئی ریگولر باولر نہیں تھا جیسا عماد بھائی ہیں جس کی وجہ سے سکور بہت ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا کہناتھا کہ ہمارے پہلے چار اوورز بہت شاندار رہے ،سٹار ٹ اچھا تھا لیکن ہمارے پاس مڈل اوورز میں کوئی ریگولر باولر نہیں تھا جیسا کہ عماد بھائی ہیں جبکہ کامران بہت اچھی بیٹنگ کر رہا تھا اور ایسی صورت میں باولنگ میں تبدیلی ہونی چاہیے ۔ ان کا کہناتھا کہ کامران بھائی جہاں شاٹ کھیل رہے تھے وہ لگ رہی تھی انہوں نے بہت اچھی اننگ کھیلی ۔ محمد عامر نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ کہا کہ اگر کراچی فائنل میچ کراچی میں کھیلتا تو بہت مزہ آنا تھا تاہم اگلے سیزن کیلئے اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہو گا ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -