جیت کاکریڈٹ ٹیم کو جاتا،کامران اکمل بہترین کھیلا:ڈیرن سیمی

جیت کاکریڈٹ ٹیم کو جاتا،کامران اکمل بہترین کھیلا:ڈیرن سیمی
جیت کاکریڈٹ ٹیم کو جاتا،کامران اکمل بہترین کھیلا:ڈیرن سیمی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے آج کی جیت کاکریڈٹ ٹیم کو جاتا جب آپ لمبی پارٹنرشپ کرلیتے تو آپ کمفرٹ زون میں آجاتے ،سمجھتاہوں کہ گزشتہ میچز کی طرح 75سے زائد شراکت داری نے ہماری پوزیشن کو مستحکم کیا اور خاص کر کامران اکمل نے بہترین کھیل کا پیش کیا۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ہمار اگلاہدف فائنل میں جیت ہے جس کے لئے بھرپور محنت کریں گے،امید ہے ٹیم بہترپرفارم کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ اور خاص کر ٹیم اونر نے ہمیں سپورٹ کیا۔کپتان پشاور زلمی کاکہنا تھا کہ میں ابھی بھی فٹ نہیں ہوں لیکن کریڈٹ دینا چاہوں گا اپنے فزیو کوجہنوں نے محنت اور ٹریننگ سے ٹیم میں میری شمولیت کویقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ ابھی ایک اور میچ رہتا ہے اس میں بھرپور حصہ لوں گا اس کے بعداگلے تین ماہ آرام کرکے اپنی فٹنس بحال کروں گا۔ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہکھیل مقررہ اوورزسےکم پرچلا جائےتوایک بیٹسمین کوجارحانہ کھیلنا ہوتا ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -