پیک فرینزکا"پیک فرینز کیک اپ "کیلئے تین روزہ مہم کا اہتمام

پیک فرینزکا"پیک فرینز کیک اپ "کیلئے تین روزہ مہم کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ملک کے مشہور ترین فوڈ برانڈ پیک فرینزکی جانب سے ایک نئی پروڈکٹ "پیک فرینز کیک اپ "کو عوام میں مقبول بنانے کیلئے اپنی نوعیت کی نئی تین روزہ مہم کا اہتمام کراچی کے ڈولمین مال میں کیا گیا۔ اس سے پہلے سینٹر فلڈکپ کیک پر مشتمل" پیک فرینز کیک اپ"کی ایسی تشہیری مہم گزشتہ دنوں اسلام آباد اور لاہور میں بھی منعقدکی گئی تھیں جو بہت کامیاب رہیں۔Real Goodness Insideکے مرکزی خیال کے ساتھ ڈولمین مال کلفٹن میں دو الگ الگ مقامات پر ایک جیسی سرگرمیاں منعقد کی گئیں جو شرکاء کیلئے تفریح اور موج مستی سے بھرپورتھیں۔ بچوں اور فیملیز نے مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سب خوب لطف اندوز ہوئے۔دی کیک اپ فیکٹری شرکاء کیلئے ایک نہایت دلچسپ اور انوکھا تجربہ تھا جو اس سے پہلے تین شہروں میں چارمالز پر پیش کیا جاچکا تھا۔اس 3-D گیم میں بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین نے بھی بیکنگ کے پورے عمل میں حصہ لیااور خود اپنے کپ کیک تیار کئے۔ لوگوں نے اس پوری سرگرمی کی تصاویر اتاریں جن میں مکسنگ، بیکنگ اور فلنگ کے عمل کو دکھایا گیا تھا۔یہ تصویریں صارفین کو یادگارکے طور پر ان کے ای میل کے پتہ پر ارسال کی جائیں گی۔ فن اور تفریح سے بھرپور یہ سرگرمی اس وقت عروج کو پہنچ گئی جب شرکاء کو مالز کے ایٹریم میں بنائے گئے ایک بڑے سرنگ نما راستے کے اندر 23سیکنڈ کے ایک مختصر ترین سفر کا موقع ملا جس میں کیک اپ کی دنیا کے اسٹرابیری،کیرمل اور چاکلیٹ کی خوشبوؤں میں بسے دلکش نظارے پیش کئے گئے ۔یہ Real Goodness Insideکاایک عملی نمونہ تھا۔
سفر کے اختتام پر شرکاء کو مفت پیک فرینزکیک اپ پیش کئے گئے جس سے ان کو دوسروں سے نمایاں طور پربہتر ذائقہ کا احساس ہوااور دیکھنے، سننے ، چکھنے کا ایک نیا لطف ملاجو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔ملک کے صف اوّل کے برانڈ ہونے کی حیثیت سے پیک فرینزنے اکثر و بیشتر پرلطف اور یادگار سرگرمیوں سے صارفین کو محظوظ کیا ہے۔ ان کے ملک کے سب سے بڑے بسکٹ برانڈ سوپرکی حالیہ جدت پر مبنی Chocoliciousاور Jam Delightکی پرموشنل مہمات اس کی ایک مثال ہیں۔انگلش بسکٹ مینوفیکچررز پرائیویٹ لمیٹڈ(پاکستان میں پیک فرینزبنانے والے)کئی کامیاب تشہیری مہمات ،آؤٹ ڈور اور ان ۔اسٹور سرگرمیوں کے علاوہ تجرباتی ، پی آر اور ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال بھی کیا ہے۔اپنے تازہ ترین برانڈ پیک فرینز کیک اپ کیلئے ایک زبردست تعارفی مہم کے ذریعہ ملک بھر میں دھوم مچادی اور اس کیلئے تیار کئے گئے ٹی وی سی Real Rishtay کوسوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی جب کہ صرف20دن میں 20ملین سے زیادہ افراد نے اس کو دیکھا اور پسندکیا۔

مزید :

کامرس -