جی ای نے جدید انرجی اسٹوریج پلیٹ فارم لانچ کر دیا

جی ای نے جدید انرجی اسٹوریج پلیٹ فارم لانچ کر دیا

  

لاہور (پ ر)جی ای نے جہاں اور جب بھی ضرورت ہوصاف ستھری اور زیادہ قابل انحصار بجلی کی فراہمی کے عہد کے ساتھ جی ای ریزروائرلانچ کر دیا ہے،یہ ایک جامع انرجی اسٹوریج پلیٹ فارم ہے جو کسٹمرز کو نئے چیلنجز پر قابو پانے اور تیزی سے بدلتی ہوئی پاور گرڈ میں، جو اور زیادہ متنوع اور منقسم ہوتی جا رہی ہے، نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد دینے کے لیے ضرورت کے مطابق اسٹوریج سلوشنز فراہم کرتا ہے۔یہ ریزروائر پاکستان کے لیے انتہائی موزوں ہے جہاں توانائی کی آزادی کو بڑھانے کی غرض سے حکومت کی سوچ کے مطابق قابل تجدید توانائی، انرجی مکس کا تیزی سے ایک اہم جزو بنتی جا رہی ہے۔یہ ریزروائر توانائی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں جی ای کی دس سالہ موجودگی کو وسیع کرے گا اور حالیہ کامیابیوں کو بڑھائے گا۔ریزروائر میں پہلے ہی 20 میگا واٹس(MW) ،80 میگا واٹ گھنٹے(MWh) پری لانچ کمیٹمنٹ ہے۔پچھلے سال جی ای نے دنیا کا پہلا ہائی برڈ الیکٹرک گیس ٹربائن متعارف کرایا تھا۔جو انڈسٹری کے اعزازات میں ایک اضافہ ہے۔جی ای،ہائی برڈ الیکٹرک گیس ٹربائنز ، ونڈ ہائی برڈز کے لیے جدید ایپلیکیشنز اور "بلیک اسٹارٹ" صلاحیتیں متعارف کرانے والی پہلی کمپنی ہے۔جی ای نے حال ہی میں برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے انرجی اسٹوریج کی تعمیر کے لیے ارینکو گروپ کے ساتھ مل کر ایک نئے پراجیکٹ کا بھی اعلان کیا۔

جی ای پاور کے پریذیڈنٹ اور سی ای او،رسل اسٹوکس نے کہا کہ " توانائی کا منظر نامہ ایک غیر معمولی بنیادی تبدیلی سے گزر رہا ہے،کیونکہ قابل تجدید ذرائع کی افزائش،بجلی کی عدم مرکزیت اور ڈیجیٹائزیشن ،اس بارے میں نئے چیلنجز اور مواقع پیدا کرتی ہے کہ کس طرح بجلی پیدا ،ٹرانسمٹ اور تقسیم کی جاتی ہے" ۔انھوں نے کہا کہ " جی ای کا ریزروائر نئی قسم کی ایک ایسی انرجی فراہم کرتا ہے ،جس کی کسٹمرز کو بجلی کے نئے باب کا انتظام چلانے میں مدد کے لیے تلاش ہے" ۔جی ای پاور کے وائس پریذیڈنٹ اور اسٹریٹجک ٹیکنالوجی آفیسر،ایرک گیبہارڈ نے کہا کہ" جی ای کا ریزروائر پلیٹ فارم، جب اور جہاں بھی ضرورت ہو، صاف شفاف اور زیادہ قابل انحصار بجلی کی با کفایت تقسیم،اسٹوریج اور استعمال کے قابل بناتا ہے۔اسے سنٹرلائزڈ گرڈ سسٹمز سے دور دراز کے دیہات اور آبادیوں تک کسی بھی سیٹنگ میں فِٹ کیا جا سکتا ہے۔یہ ریزروائر،بجلی فراہم کرنے والوں کو زیادہ ذہانت کے ساتھ انتظام چلانے اور بجلی کے اپنے تمام اثاثوں کے لیے لچک کی نئی حدود کا موقع دیتا ہے" ۔جی ای کے گلوبل ریسرچ سینٹر کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وضع کردہ یہ ریزروائر پلیٹ فارم ،اے سی اور ڈی سیcoupled سسٹمز کے لیے ایک لچک دار ،جامع انرجی اسٹوریج سلوشن ہے۔ ریزروائر سلوشن، پلانٹ کنٹرولز،پاور الیکٹرانکس، بیٹری مینجمنٹ سسٹمز اور الیکٹریکل بیلنس آف پلانٹ میں

مزید :

کامرس -