ملازمین کے حقوق کی پاسداری کیلئے ہمیشہ کوشاں ہیں‘ڈائریکٹر ایچ آر لیسکو
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی ایچ آر ڈائریکٹر عاضیہ شعیب کا کہنا ہے کہ لیسکو نہ صرف صارف دوست کمپنی ہے بلکہ وہ اپنے 24000 سے زائد ملازمین کے حقوق کی پاسداری کے لیئے بھی ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ لیسکو کے دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کے لیئے بھی ملازمتوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے والدین کی طرح کمپنی کی کامیابی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ڈائریکٹر ایچ آر عاضیہ شعیب نے ان خیالات کا اظہار لیسکو ہیڈ کوارٹر میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت نامے دینے کے لیئے منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران کیا۔لیسکو ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 16ملازمین کے ورثاء جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، میں ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کئے۔ ملازمین کے بچوں میں کمرشل اسسٹنٹ ،یو ڈی سی، اکاؤنٹ اسسٹنٹ ، کمرشل اسسٹنٹ ، لائن سپرٹینڈنٹ گریڈII-، میٹر ریڈر ، اسسٹنٹ لائن مین اور نائب قاصدکیڈرکے تقرر نامے تقسیم کیئے گئے۔ایچ آر ڈی لیسکو عاضیہ شعیب نے اس موقع پر اپنے خطاب میں بھرتی ہونے پر تمام افراد کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بھی اپنے والدین کی طرح اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری سے سر انجام دیں گے ۔ اس موقع پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان نے تمام ملازمین کو مبارکباد دی اور بھرتی ہونے والے لائن سٹاف کو خصوصی طور پر سیفٹی قوانین پر ہر صورت عمل درآمد کرنے کی تلقین کی ۔ ان کا کہنا تھا یہ لیسکو کی ایک اچھی روایت ہے اور باقاعدگی کے ساتھ اس تقریب کا کامیابی سے انعقاد کرنے پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ مبارکباد کا مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ٹیکس آگاہی پروگرام گذشتہ سال ستمبر میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک اس کے مفید اور دوررس نتائج سامنے آئے ہیں جس کے لیے کارپوریٹ طبقے کا تعاون قابل ستائش ہے۔ پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او شیخ عمران الحق نے کہا کہ ان کا ادارہ ایف بی آر کے ٹیکس آگاہی پروگرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے پروگراموں سے ٹیکس گذاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کے ایف بی آر سے پیشہ ورانہ تعلق کو تقویت ملتی ہے انہوں نے محصولات میں اضافے اور مالی وسائل جمع کرنے کے لیے ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے ادارے کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔