امریکا میں پیداوار میں اضافے کے باوجود خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

امریکا میں پیداوار میں اضافے کے باوجود خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

  

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں ملکی پیداوار میں اضافے کے باوجود خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی کشیدگی اور وینزویلا کی پیداوار میں مزید کمی کا امکان ہے۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے مئی کے لیے سودے 1.37 ڈالر (2.07 فیصد) بڑھ کر 67.42 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اپریل کے لیے سودے 1.34 ڈالر (2.2 فیصد) اضافے کے ساتھ63.40 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید :

کامرس -