آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 مارچ22  جمعرات۔ گھریلو امور میں دلچسپی بڑھے گی۔ کاروبار کے سلسلہ میں آپ کی مصروفیات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سرمایہ کاری میں دوستوں سے اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

برج ثور
 مارچ22    جمعرات۔ کاروبار میں شریک افراد سے اچھا رویہ رکھیں ورنہ تعلقات بگڑنے کااندیشہ ہے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔ کئی پرانی رنجشیں ختم ہوسکیں گی۔

برج جوزا
 مارچ22 جمعرات۔ جائیداد کی خریداری کا رجحان بڑھے ہو گا ۔ ملازمت کے حصول میں کامیابی کے لئے سخت محنت درکار ہوگی۔ کسی مسئلے میں مایوس نہ ہوں جلد ہی ناکامی کامیابی میں بدل جائے گی۔

برج سرطان
 مارچ22  جمعرات۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی۔ آج انعامی سکیموں ‘ لاٹری میں حصہ لینے سے بھی فوائد ممکن ہیں۔ جوان لڑکے لڑکیوں کی اچانک شادی کی بات یا منگنی ہو سکتی ہے۔

برج اسد
 مارچ22 جمعرات۔ دوست احباب اور اہل خاندان کے ساتھ تفریحی پروگرام بنا کر زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔غیر متوقع اور فضول اخراجات سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔

برج سنبلہ
 مارچ22 جمعرات۔ ہر کام بزرگوں اور دوستوں کے مشورے سے کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ افسران بالا کا تعاون حاصل رہے گا۔ ذرائع ابلاغ سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

برج میزان
 مارچ22  جمعرات۔ لین دین کے معاملات آپ اپنی حکمت عملی سے طے کر سکیں گے۔ آپکی سحر انگیز شخصیت دوسرے افراد کو آپکا گرویدہ بنائے گی۔کسی پرانے دوست سے اچانک ملاقات ہو سکتی ہے۔

برج عقرب
 مارچ22  جمعرات۔ خاندانی گھریلو تفکرات‘ کاروباری اُتار چڑھائو‘ گونا گوں قسم کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔ غیر متوقع حالات کا صبر و تحمل سے مقابلہ کریں ایسے حالات عارضی قسم کے ہیں۔

برج قوس
 مارچ22  جمعرات۔ خریدوفروخت کے اہم معاملات طے کرنے کے لئے آپ کو ہر ممکن طریقے سے کوشش کرنی چاہئے کیونکہ ذرا سی غفلت سے نقصان کا اندیشہ ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

برج جدی
 مارچ22  جمعرات۔ آج کوئی بھی قدم جلد بازی میں نہ اٹھائیں جو بھی کام کریں اُس کو سوچ بچار کے بعد کریں۔فضول خرچی سے اجتناب کریں ورنہ آپ کی مالی ساکھ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

برج دلو
 مارچ22  جمعرات۔دوسرے افراد کے ساتھ پیدا شدہ اختلافات کے ختم ہونے کا امکان ہے۔ مشترکہ کاروبار میں کامیابی ہو سکے گی۔ رومانس میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔

برج حوت
 مارچ22   جمعرات۔ ملازمتی امور توجہ طلب ہونگے۔ قانونی معاملات میں کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ ر ومانوی ماحول سازگار رہے گا۔ فریقین کے مابین تعلقات بہتر ہونگے۔