عالمی مارکیٹ میں گاڑیوں کی تجارت کا حصہ سب سے زیادہ

عالمی مارکیٹ میں گاڑیوں کی تجارت کا حصہ سب سے زیادہ

  

اسلام آباد(آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گاڑیوں کی تجارت کا حصہ سب سے زیادہ ہے اور سالانہ 1350 ارب ڈالر کی گاڑیاں بیچی اور خریدی جا رہی ہیں۔ بد ھ کو ویڑول کیپٹلسٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی تجارت مجموعی عالمی تجارت کے 4.9 فیصد کے مساوی ہے اور سالانہ 1350 ارب روپے کی گاڑیوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے جبکہ عالمی تجارت میں تیار پٹرولیم مصنوعات کا دوسرا نمبر ہے جس کی تجارت کا حجم 825 ارب ڈالر اور حصہ 3 فیصد ہے اور مربوط سرکٹس کی تجارت کا حصہ 2.9 فیصد اور سالانہ حجم 804 ارب ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کے پرزہ جات کا کاروبار دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جس کا عالمی تجارت میں حصہ 2.5 فیصد جبکہ حجم 685 ارب ڈالر ہے۔ کمپیوٹر کی تجارت عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے جس کا تناسب 2.2 فیصد اور حجمم 614 ارب ڈالر ہے۔ اسی طرح ادویات کا عالمی تجارت میں حصہ 2.2 فیصد اور اس کا سالانہ حجم 613 ارب ڈالر ہے۔ برآمدات کے فروغ کیلئے عالمی تجارت کے پیش نظر مصنوعات کی تیاری پر توجہ مختص کرنے کی ضرورت ہے جس سے عالمی مارکیٹ کی ضروریات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ قیمتی زرمبادلہ بھی کمانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -