8ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 7.17فیصد اضافہ

8ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 7.17فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 7.17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فروری 2018ء میں ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 7.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 1.066 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ فروری 2017ء کے دوران ٹیکسٹائلز کی ملکی برآمدات کا حجم 995.223 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔بد ھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ فروری 2018ء میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 28.04 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور برآمدات گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی برآمدات 94.029 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 120.397 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے پی بی ایس کے مطابق سوتی کپڑے کی برآمد میں بھی 12.98 فیصد کا اضافہ ہونے سے برآمدات فروری 2018ء میں 176.295 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ فروری 2017ء کے دوران سوتی کپڑے کی برآمدات سے 156.037 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اسی طرح سوتی دھاگے کے علاوہ دیگر دھاگہ جات کی قومی برآمدات میں بھی 52.44 فیصد کا نمایاں اضافہ سے برآمدات 1.497 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 2.282 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال 2017۔18ء کے دوران ٹیکسٹائلز کی ملکی برآمدات میں جولائی تا فروری کے دوران 7.17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 8.793 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 8.205 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید :

کامرس -