بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کے منافع میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی

بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کے منافع میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی

  

اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال 2017۔18ء کی پہلی ششماہی ’’ جولائی تا دسمبر‘‘ کے دوران بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ بد ھ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ئمیں کمپنی نے 4 کروڑ 37 لاکھ 73 ہزار روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص نفع 4 کروڑ 72 لاکھ 56 ہزار روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 6ماہ کے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس نفع 7 فیصد تک کم ہو گیا جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 3.54 روپے کے مقابلہ میں 3.28 روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -