سخاوت ناز کا ایک اور چھپا ہوا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آگیا

سخاوت ناز کا ایک اور چھپا ہوا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آگیا
سخاوت ناز کا ایک اور چھپا ہوا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر ) معروف کامیڈین سخاوت ناز کا چھپا ہوا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آنے لگا ، گانے کے ساتھ ہارمونیم بجانے پر بھی عبور حاصل کر لیا۔سخاوت ناز نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی شروع کر دی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے ہارمونیم بجانے کی تر بیت بھی حاصل کر لی ہے ۔ گزشتہ روز الحمراء ہال llمال روڈ میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ مائیں نی میں کینوں آکھاں ‘‘ کے وقفے کے دوران سخاوت ناز نے بیک سٹیج پر اپنے ساتھی اداکاروں کو اس وقت حیرت زدہ کر دیا جب انہوں نے گانے کے ساتھ ہارمونیم بھی پلے کیا ۔ ان کے نئے ٹیلنٹ پر اداکار گوشی خان ، صائمہ خان ، ظفر ارشاد اور منیر راج نے انہیں بھرپور داد دی ۔

مزید :

کلچر -