پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر اور گجرات یونیورسٹی میں معاہدہ
لاہور( فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر اور گجرات یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ،معاہدے کے مطابق پلاک یونیورسٹی کے راولپنڈی کیمپس میں ایف ایم 95کا سٹیشن قائم کرے گا۔اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف اور وی سی گجرات یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء القیوم نے معاہدے پر دستخط کئے۔ پلاک نے گجرات یونیورسٹی کے ساتھ ایف ایم 95پنجاب رنگ کا سٹیشن یونیورسٹی کے راولپنڈی سب کیمپس میں قائم کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
یاد رہے پلاک اس سے قبل ملتان یونیورسٹی سے بھی ایسا ہی معاہدہ کر چکا ہے۔ملتان میں ایف ایم 95پنجاب رنگ اسٹیشن پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔