ابھیشیک بچن، تاپسی پنو اور وکی کوشل کی فلم ’’من مرضیاں‘‘ سے پہلی جھلک جاری

ابھیشیک بچن، تاپسی پنو اور وکی کوشل کی فلم ’’من مرضیاں‘‘ سے پہلی جھلک جاری
ابھیشیک بچن، تاپسی پنو اور وکی کوشل کی فلم ’’من مرضیاں‘‘ سے پہلی جھلک جاری

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن، تاپسی پنو اور وکی کوشل کی فلم ’’من مرضیاں‘‘ سے پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمسازوں نے فلم ’’من مرضیاں‘‘ سے اداکار ابھیشیک بچن، تاپسی پنو اور وکی کوشل کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے جس میں اداکار ابھیشیک بچن نے پگڑی پہن رکھی ہے اور ان کے چہرے پر سخت تاثرات دکھائی دے رہے ہیں وکی کوشل پنجابی منڈا اور تاپسی پنو پنجابی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم کی پیشکش آنند ایل رائے اور ہدایتکار انوراگ کشپ ہیں، فلم رواں سال 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -