انیشا خان اورمختار چن کی ’’مولا خوش رکھے‘‘میں شاندار پرفارمنس

انیشا خان اورمختار چن کی ’’مولا خوش رکھے‘‘میں شاندار پرفارمنس
انیشا خان اورمختار چن کی ’’مولا خوش رکھے‘‘میں شاندار پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)انیشا خان اورمختار چن کی ڈرامہ ’’مولا خوش رکھے‘‘ میں شاندار پرفارمنس نے میلہ لوٹ لیا۔ دونوں اداکاراؤں نے اس ڈرامہ کے لئے خصوصی تیاری کی ہے۔جن کی جوڑی نے اس تھیٹر میں کئی کامیاب ڈرامے پیش کئے ہیں جبکہ اس ڈرامہ سے بھی دونوں کے کام کو عوام نے پذیرائی بخشی ہے۔ اداکار مختار چن نے کہا کہ میں اس نئے ڈرامہ میں ایک نئے انداز میں عوام کے سامنے آرہا ہوں اس میں میں ایک بھانڈ کا کردار نبھا رہا ہوں جوکہ بہت مشکل تھا مگر ڈائریکٹر اجمل ملک کی محنت سے میں اس کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوا۔ میں چاہتا ہوں کہ آج لوگ جب تھیٹر آئیں تو انہیں مجھ سے جو اُمیدیں ہیں وہ پوری ہوں۔انیشاخان نے کہا کہ مقابلے کی فضا ضرور ہونی چاہیے اس سے کام میں بہتری آتی ہے اس ڈرامہ میں میرا رقص گزشتہ تمام ڈراموں سے الگ ہے۔پروڈیوسر ملک طارق نے ہمیں فری ہینڈ دیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے معیار چاہیے ڈرامہ میں مزاح کے ساتھ ساتھ ایک اصلاحی پیغام بھی ہے جسے عوام پسند کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -