آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن، لاہور سکول سسٹم کے زیر اہتمام تقریب ایوارڈ ز
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن، لاہور سکول سسٹم کے زیر اہتمام لاہور سکول سسٹم ایوارڈ ز2018 بمقام الحمراء ہال مال روڈلاہور میں منعقد ہو ئے۔ جس میں طلبہ و طالبات، پرنسپلز،اساتذہ،کرام،ماہر تعلیم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بہترین کارکردگی کی بناء پر لاہور سکول سسٹم ایوارڈ ز2018 سے نوازا گیا۔ پروگرام کی صدارت چئیر مین یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف نے کی جبکہ مہمان خصوصی میں مرزا حسنین عباس چےئر مین لاہور سکول سسٹم ، سہیل ظفرڈائریکٹر اینٹی کرپشن، مرزا کاشف علی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن،شاہد نور،رانا طاہر سلیم ،مرزا عاطف علی ڈائریکٹر لاہور سکول سسٹم اور ولائت فاروقی کے علاوہ مختلف شخصیات نے شرکت کی۔پروگرام میں ملک بھر سے طلبہ و طالبات ، پرنسپلز، اساتذہ کرام، ماہر تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیوالے افراد کولاہور سکول سسٹم ایوارڈ سے نوازا گیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرزا کاشف علی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہاکہ نجی شعبہ تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام د ے رہا ہے اور حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ چئیر مین یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف نے ایوارڈزجیتنے والے تعلیمی اداروں ،اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد دی اور نجی شعبہ تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام د ینے جیسی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد پر مرزا کاشف علی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور مرزا حسنین عباس چےئر مین لاہور سکول سسٹم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ فروغ تعلیم کے لئے ایسی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ برقرار رہے گا۔خطاب کرنے والے دیگر مقررین میں مرزا حسنین عباس چےئر مین لاہور سکول سسٹم ،سہیل ظفرڈائریکٹر اینٹی کرپشن، مرزا کاشف علی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن،شاہد نور،رانا طاہر سلیم ،مرزا عاطف علی ڈائریکٹر لاہور سکول سسٹم اور ولائت فاروقی بھی شامل تھے۔