اٹالین تدریسی وفد کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

اٹالین تدریسی وفد کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سات رکنی اٹالین تدریسی وفد نے یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کے لیے تعلیمی امور ،مشترکہ منصوبوں اور دیگر تحقیقی معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ وفد نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے بنائے گئے مختلف پروگرامز سے آگاہ کیا جو پاکستان کے طلباء کے لیے مدد گار ثابت ہونگے ۔ اٹالین وفد نے ہائر ایجوکیشن کے لئے اٹلی کی مختلف جامعات میں داخلہ کے اصول کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مختلف پروگرامز میں تعلیمی وظائف کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر یو ای ٹی کے تمام ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

وائس چانسلر یو ای ٹی نے وفد کو جامعہ میں ہونے والے مختلف پروگرامز ،پراجیکٹ اور یونیورسٹی کے گریجو ایٹس کے بارے میں بریفنگ دی اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا۔ آخرمیں مہمان گرام کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -