الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں ورلڈ واٹر ڈے آج منایا جائیگا

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں ورلڈ واٹر ڈے آج منایا جائیگا

  

لاہور(پ ر) دنیا بھر میں 22 مارچ پانی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اسی سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے بھی پانی کے عالمی دن کو بھر پورانداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت آج ملک بھر میں ورلڈ واٹر ڈے منایا جارہا ہے۔’’صاف پانی ۔۔۔ محفوظ زندگی‘‘ کے عنوان کے تحت ملک بھر میں سیمینارز،آگاہی واک اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس حوالے سے لاہور میں صبح 11بجے ملتان چونگی تا کریم مارکیٹ واک کی جائے گی ۔ یہ دن منانے کا مقصد عوام الناس آلودہ پانی سے ہونے والی بیماریوں ، نقصانات اور صاف پانی کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔پانی کی قلت،آلودہ پانی اور اُس سے ہونے والے نقصانات کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں آگہی مہم کے ساتھ ساتھ شہروں اور دور دراز پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کے منصوبوں پربھی کام کر رہی ہے ۔

جس کا مقصد عوام الناس کو گھروں کے قریب پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -