نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،شاکر انصاری

نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،شاکر انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ عبدالمالک ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے صدر شاکر حسین انصاری نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے شاکر حسین انصاری نے کہا ہے کہ ہم وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور ایم پی اے پیر اشرف رسول کو الیکشن میں حصہ لینے پر ان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
مسلم لیگ (ن) کے ورکر نواز شریف ،رانا تنویر حسین کے سپاہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پھر مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔