حکومت نے معیشت کے ساتھ زرعی شعبہ بھی تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا،یاسر گیلانی

حکومت نے معیشت کے ساتھ زرعی شعبہ بھی تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے کو بھی تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے ن لیگی حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں۔ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ملک کا ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے۔ تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں زراعت کے شعبے پر عدم توجہ سے کسان نے توجہ گندم ،گنا،مکئی،اور چاول کی فصل تک محدودکر لی ،جس کی وجہ سے ملک میںآئل ،دالوں، سبزیوں پھلوں اور دیگر ضروریات زندگی کی فصلیں کم ہو کر رہ گئیں ۔جس سے ملک کے اندر رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا اگست)میں خوراک کا درآمدی بل تین اعشاریہ نو تین ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں برآمدت ایک اعشاریہ نو تین ارب ڈالر رہیں یوں زرعی سٹیٹس کا درجہ رکھنے والے ملک پاکستان میں خوراک کے اہم شعبے میں درآمدات اور برآمدات میں فرق ایک اعشاریہ تین ایک ار ب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ترقی نہ ہونے کی وجہ سے کسان کی معاشی حالت بھی خراب ہو رہی ہے۔