ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانیوالے پہلے ’’کر پشن کا حساب دیں‘، چودھری سرور

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانیوالے پہلے ’’کر پشن کا حساب دیں‘، چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانیوالوں پہلے ’’کر پشن کا حساب دو ‘‘کر پشن سب سے بڑی عوامی ’’ٹارگٹ کلنگ ‘‘ہیں ‘اب کوئی چور ’’شور ‘‘مچا کر احتساب سے بچنا نہیں چاہیے اس ملک اور پار لیمنٹ کو کر پٹ سیاستدانوں سے ہمیشہ کیلئے پاک کر نا ہوگا ‘تحر یک انصاف اور قوم کرپشن کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔بدھ کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے وفود گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کر پشن ‘مہنگائی اور بے روگاری سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے عوام بدترین مسائل کا شکار ہے۔

اور اس میں کوئی شک نہیں ملک میں ہونیوالی کر پشن سے بڑی کوئی اور عوامی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے۔

اس لیے ملک کو کر پشن اور لوٹ مار کے نظام اور سیاستدانوں سے پاک کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب سمیت تمام قومی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک میں کر پٹ لوگوں کے خلاف آئین وقانون کے مطابق کاروائی کر یں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی قیادت بے گناہ ہے تو اس کے ثبوت کیو ں نہیں دیتی ؟ اور جیل نظر آنے پر (ن) لیگ والے شور مچا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے ‘تحر یک انصاف پنجاب سمیت پورے ملک میں آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو شکست سے دوچار کریں گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -