امت مسلمہ کودرپیش مصائب کا بنیادی سبب قرآن و سنت سے دوری ہے، بشارت رحمانی

امت مسلمہ کودرپیش مصائب کا بنیادی سبب قرآن و سنت سے دوری ہے، بشارت رحمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار)چئیرمین یونین کونسل 247 حاجی بشارت رحمانی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کودرپیش مصائب کا بنیادی سبب قرآن و سنت سے دوری ا ور باہمی افتراق و انتشار کا باعث ہے۔ ملک میں پھیلی فحاشی ، لادینیت‘بے راہ روی،اقرباپروی لاقانونیت اور اوپر سے لیکر نیچے تک کرپشن ،رشوت و سفارشی کلچر جیسی معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے ہرممکن کوشش جاری رکھنی چائیے۔انہوں نے کہا کہ اخوت و بھائی چارے کی فضا ء پیدا کرنے کیلئے معاشرے کے سب افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی جدوجہد کابنیادی مقصد پاکستان کے اندردین اسلام کے احکامات کورائج کرکے نچلے طبقے تک وسائل کی منصفانہ تقسیم اوراسلام کانظام عدل لاگوکرکے معاشرے کے ہرفردکوفوری اورمفت انصاف فراہم کرنے سے لیکرتعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات اسلامی اصولوں کے عین مطابق امیروغریب اوررنگ ونسل کی تفریق کئے بغیرفراہم کرناہے۔