عوام نے الزامات کی سیاست کو مسترد کردیا، میاں شاہد مقبول

عوام نے الزامات کی سیاست کو مسترد کردیا، میاں شاہد مقبول

  

لاہور( جنر ل رپورٹر )میاں شاہد مقبول مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ایم ایس ایف پاکستان نے ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے الزامات کی سیاست کو مسترد کردیا۔ دنیا کے کئی ممالک پاکستان میں سی پیک اور گواردر رپورٹ میں بڑی سرمایہ کاری کیلئے پیش کش کر رہے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گئے۔ پوری قوم جانتی ہے کہ ملک و قوم کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے کاسہرا میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے سر پر ہے۔ اور پوری قوم مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں۔ پاکستان مسلم لیک (ن) نے ہمیشہ محنت اور خدمت کی سیاست پر عمل کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس پر پوری قوم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ۔ میاں شاہد مقبول نے کہا ہے کہ غیرملکی مانٹیرنگ اداروں کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ میں پاکستان معیشت کی بہتری اور ترقیاتی کاموں کی شفاقیت کا بیان کیا گیا ہے۔

اس وقت بھی دُنیا کے بڑے ممالک پاکستان میں سی پیک اور گودار رپورٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی پیش کش کر رہے ہیں۔

اور کئی بڑے ممالک ان منصوبوں میں شامل بھی ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قوم نے اپوزیشن جماعتوں کے الزامات کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ اور 2018 ؁ء میں بھی عوام کی ووٹو ں سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہی حکومت بنے گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -