ائیونڈ مین بازار اور گوشت مارکیٹ میں تجاوزات کی بھر مار، افسران بے بس

ائیونڈ مین بازار اور گوشت مارکیٹ میں تجاوزات کی بھر مار، افسران بے بس

  

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)رائیونڈ مین بازار اور گوشت مارکیٹ میں تجاوزات کی بھر مار افسران بے بس ۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ شہر کے مین بازار میں جگہ جگہ تجاوزات ریڑھی ،پھٹوں کی وجہ سے بازار میں عورتوں اور بچوں کا پیدل چلنا دشوار ہو چکا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش نظر آتی ہے سب سے افسوسناک یہ ہے کہ گوشت مارکیٹ میں بچیوں کا ایک سرکاری سکول ہے جس کے مین گیٹ کے ارد گر د قبضہ مافیایہ قصابوں نے پھٹے لگا رکھے ہیں اور یہ قصاب اتنی بیہودہ گفتگوکرتے ہیں کہ گزنے والی معصوم بچیاں شرم سے سرجھکا کر بھاگ کر گزجاتی ہیں اور ان گوشت کے بھٹوں کی وجہ سے پورے سکول میں بدبو پھیلی رہتی ہے مزید گرمی کے آتے ہی مکھیوں کی بھی بہتات ہو شروع جائیگی اہل علاقہ نے خادم اعلی بنجاب میاں شہباز شریف ،میئر لاہور کرنل مبشرجاویداور اعلی افسران سے فوری طور پر صوتحال کا جائزہ لینے کے بعد مین بازار اور گوشت مارکیٹ سے قبضہ مافیا یہ سے تجاوزات ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -