بارش سے کوٹ عبدالمالک کے کئی علاقے زیر آب،پانی گھروں میں داخل
کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) بارش سے کوٹ عبدالمالک کے کئی علاقے زیر آب آگئے سکیم نمبر 1کوٹ عبدالمالک شرقپور خورد مین بازار و دیگر بازار پانی سے ڈوب گئے کوٹ عبدالمالک کے سماجی کارکن غضنفر رؤف پال کے مطابق جب بھی بارش ہوتی ہے کوٹ عبدالمالک کے بیشتر گلیاں ،بازار پانی سے ڈوب جاتے ہیں بلکہ جن لوگوں نے گھر بازار سے نیچے ہیں ان کے گھروں میں پانی داخل ہو جاتا ہے انہوں نے ڈی سی شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج نالوں کی صفائی کرائی جانے سے بارشوں کا پانی بازاروں میں کھڑا نہیں ہوگا ۔