امامیہ کالونی پھاٹک پر اور ہیڈ برج کی تعمیر کا آغا ز خوش آئند ہے،فرہاد بہادر

امامیہ کالونی پھاٹک پر اور ہیڈ برج کی تعمیر کا آغا ز خوش آئند ہے،فرہاد بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروز والہ(نامہ نگار ) مونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروزوالہ کے چئیرمین چوہدری فرہاد بہادر، مسلم لیگ(ن) تحصیل فیروزوالہ کے صدر حاجی ظفر احمد مظفر ، میاں مشتاق احمد،مسلم لیگ یوتھ ونگ(ن) کے راہنما معمر حسنی رسول اور طارق محمود ڈار اور دیگر ارکان نے امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر اوور برج کی تعمیرات کا کام شروع کروانے پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی جدو جہد اور منصوبے کی منظوری کروا کر کام شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کئی برسوں سے لوگوں کے سامنے مشکلات کا باعث بنا ہوا تھا مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے اوور برج کی منظور ی دے کر احسن اقدام کیا اور اس پر کام شروع کروانے پر ہم حکومت اور ارکان اسلامی کے مشکور ہیں۔