ریلوے کے گر یڈ 1تا 16کے ملازمین کا اپ گر یڈیشن کے لیے احتجا جی مظاہرہ

ریلوے کے گر یڈ 1تا 16کے ملازمین کا اپ گر یڈیشن کے لیے احتجا جی مظاہرہ

  

لاہور( کامرس رپورٹر)ڈپلومہ ہو لڈر ایسو سی ایشن کے صدر محمود علی ننگیانہ کی قیادت میں ڈی ایس آفس مغلپورہ کے باہر گر یڈ 1تا 16کے ملازمین نے اپ گر یڈیشن کے لیے احتجا جی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں ریلوے ملازمین نے شرکت کی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 29مارچ کو واشنگ لائن پراپنے حقوق کے لیے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ اس موقع پر صدر محمو د علی ننگیانہ نے کہا کہ ریلوے ملازمین کا احتجاج ملک بھر میں پھیل چکا ہے اور راولپنڈی ، لاہور ، پشاور اور ملتان میں آج مزدور کے حقوق کے لیے جلسے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم سب متحد ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر سر کاری اداروں میں ملازمین کی اپ گر یڈیشن ہو چکی ہے جبکہ ریلوے ملازمین کو ان کے حقو ق سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ہم سے وعدے اور یقین دہانی کروانے کے باوجو د اپنے عہد کی پاسداری نہیں کر سکے ۔اجلاس میں رضوان ستی ،عاشق جہانگیری ، سخی خان ، رانا معصو م علی ، مقصو د بھٹی ، ڈاکٹر زاہد فاروق ، اصغر علی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -