میا ں براداران کو ڈرامے بازیو ں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،شاہد صدیق

میا ں براداران کو ڈرامے بازیو ں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،شاہد صدیق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ میا ں براداران کو ڈرامے بازیو ں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔شریف خاندان کو لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا میاں نواز شریف کسی اور کی زبان بول رہے ہیں پس آئینہ کوئی اور ہے جو شریف خاندان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا کر ہی دم لے گا اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کارکن نئے ولولے اور جذبے سے انتخابات کی تیاری کریں انتخابات کا بگل بجنے والا ہے۔آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ۔

اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے ۔انہو ں نے کہاکہ ملک میں کرپشن کا ناسور کینسر سے زیادہ خطرناک بن چکا ہے،ہر سال اربوں کھربوں روپے کی کرپشن نے پورے نظام کوتلپٹ کردیا ہے،گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں بھی کرپشن کا راج ہے،اوپر سے لیکر نیچے تک کرپٹ مافیا ملک وقوم کو لوٹنے میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ اب تک اقتدارمیں آنے والی ہر پارٹی کے ارکان نے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔ کرپٹ اور لٹیرے سیاستدانوں اور حکمرانوں نے قومی وسائل پر قابض ہو کر قوم کو غربت، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -