این اے 128،پی ٹی آئی کی ڈور ٹو ڈور مہم شروع

این اے 128،پی ٹی آئی کی ڈور ٹو ڈور مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128سے امیدوار ملک عثمان حمزہ اعوان نے آنے والے الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں ڈور ٹو دور مہم بھی شروع کردی ہے ۔گزشتہ روز انہوں نے اپنے حلقہ کے بزرگوں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں پی ٹی آئی اس حلقہ کی پسماندگی کو دور کرے گی اور اس حلقہ میں عمران خان کے وثیرن کے مطابق تبدیلی لائے گی ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے الیکشن کے وقت عوام کو سہانے خواب دکھا کر ان سے ووٹ تو لے لئے لیکن عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اس لئے اب اس حلقہ کی ہی نہیں بلکہ ملک بھر کی عوام ان سے تنگ آ چکی ہے۔