ڈالر بلند ملکی تاریخ میں بلندترین سطح پر ہونے کیخلاف قرارداد جمع

ڈالر بلند ملکی تاریخ میں بلندترین سطح پر ہونے کیخلاف قرارداد جمع

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے ملکی تاریخ میں ڈالر بلند ترین سطح پر ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر اڑ تا دیکھائی دے رہا ہے جو 5 سالہ تجربہ کار حکومتی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، پاکستان اس وقت معاشی طور پر تباہی کے راستے پر گامزن ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے بین الاقوامی تجارت میں ادائیگیوں کا توازن بگڑ گیا، خام تیل سمیت دیگر اشیاء کی درآمد ی اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روپے کی قدر کم ہونے کو رو کتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے ۔

جنہوں نے ملک کو اس دلدل میں پھنسایا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کے انتہا پر پہنچنے اور شہباز شریف کی اچانک لندن یاترا باعث تشویش ہے، یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ نواز شریف نہیں تو ملکی معیشت سمیت ہر چیز تباہ ہو جائیگی ایسا رجحان ملک قوم کیلئے شدید نقصان کا باعث ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -