کامران اکمل بہترین کھیلا ، ڈیرن سیمی، محمد عامر

کامران اکمل بہترین کھیلا ، ڈیرن سیمی، محمد عامر

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے جیت کاکریڈٹ ٹیم کو جاتا جب آپ لمبی پارٹنرشپ کرلیتے تو آپ کمفرٹ زون میں آجاتے ہیں میں سمجھتاہوں کہ گزشتہ میچز کی طرح 75سے زائد شراکت داری نے ہماری پوزیشن کو مستحکم کیا اور خاص کر کامران اکمل نے بہترین کھیل کا پیش کیا۔میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ہمار اگلاہدف فائنل میں جیت ہے جس کے لئے بھرپور محنت کریں گے،امید ہے ٹیم بہترپرفارم کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ اور خاص کر ٹیم اونر نے ہمیں سپورٹ کیا۔کپتان پشاور زلمی کاکہنا تھا کہ میں ابھی بھی فٹ نہیں ہوں لیکن کریڈٹ دینا چاہوں گا اپنے فزیو کوجہنوں نے محنت اور ٹریننگ سے ٹیم میں میری شمولیت کویقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ ابھی ایک اور میچ رہتا ہے اس میں بھرپور حصہ لوں گا اس کے بعداگلے تین ماہ آرام کرکے اپنی فٹنس بحال کروں گا۔ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ کھیل مقررہ اوورزسیکم پرچلا جائیتوایک بیٹسمین کوجارحانہ کھیلنا ہوتا ہے۔ کراچی کنگزکے قائمقام کپتان محمد عامر نے میچ میں شکست کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس مڈل اوور میں کوئی ریگولر باؤلر نہیں تھا جیسا عماد بھائی ہیں جس کی وجہ سے سکور بہت ہوا۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے پہلے چار اوورز بہت شاندار رہے ،سٹار ٹ اچھا تھا لیکن ہمارے پاس مڈل اوورز میں کوئی ریگولر باولر نہیں تھا جیسا کہ عماد بھائی ہیں جبکہ کامران بہت اچھی بیٹنگ کر رہا تھا اور ایسی صورت میں باولنگ میں تبدیلی ہونی چاہیے تھی۔ ان کا کہناتھا کہ کامران بھائی جہاں شاٹ کھیل رہے تھے وہ لگ رہی تھی انہوں نے بہت اچھی اننگ کھیلی۔ محمد عامر نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ کہا کہ اگر کراچی فائنل میچ کراچی میں کھیلتا تو بہت مزہ آنا تھا تاہم اگلے سیزن کیلئے اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -