ویسٹ انڈیز نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے لئے کولیفائی کر لیا

ویسٹ انڈیز نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے لئے کولیفائی کر لیا

  

ہرارے(نیٹ نیوز)ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ کوالیفائر میچ میں سکاٹ لینڈ کو 5 رنزسے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں جگہ بنالی۔ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 48.4 اوورز میں تمام وکٹیں کھو کر 198 رنز جوڑے، بارش کے سبب کھیل روکے جانے تک یورپی ٹیم نے 35.2 اوورز میں 5 وکٹ پر 125رنز بنائے، رچرڈ بیرنگٹن 33 اور ایچ میونسے 32رنز بناکر نمایاں رہے، فاتح الیون کے لیے مارلون سموئلز 51 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کارلوس بریتھ ویٹ 24 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، سفیان شریف اور بریڈ وہیل نے 3،3 شکار کیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -