جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول سمن آبادنے خادم پنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول سمن آبادنے خادم پنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول سمن آبادنے خادم پنجاب شہباز شریف کمپٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔فائنل میں سمن آباد کی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وسن پورہ کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ وسن پورہ نے مقرہ 7 اوورز میں 37 رنز بنائے ۔ آمنہ نے 23 رنزبنائے، وجیہہ نے چار اور لائنہ شاہد نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سمن آباد کی ٹیم نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ مریم نے 22 لائبہ نے 8 رنزبنائے، لائبہ شاہد کو آل راؤنڈر پرفارمنس پر ٹورنامنٹ جبکہ مریم بی بی کوویمن آف دی میچ کاایوارڈ دیاگیا، مہمان خصوصی راجہ اظہار پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کریم بلاک نے انعامات تقسیم کئے۔