ایشین ٹیم سکوائش، پاکستان نے فلپائن اور جنوبی کوریا کو شکست دیدی

ایشین ٹیم سکوائش، پاکستان نے فلپائن اور جنوبی کوریا کو شکست دیدی

  

سیؤل(یوپی آئی)انیسویں ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپمیں پاکستان نے ابتدائی روز فلپائن اور جنوبی کوریا کو ہرا کر مسلسل دو فتوحات حاصل کیں، پاکستان ویمن ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ بدھ کو جنوبی کوریا میں شروع ہو گئی، ابتدائی روز مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے فلپائن کو 3-0 سے شکست دی، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان نے فلپائن کے روبرٹ اینڈریو کو، دوسرے سنگل میں پاکستان کے طیب اسلم نے ڈیوڈ ویلیمز کو تیسرے سنگلمیں پاکستان کے عماد فرید نے ریمارک بیگورنیا کو شکست دے کر ٹیم کو 3-0 سے کامیابی دلائی، اسی روز دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان جنوبی کوریا کو 3-0 کے مارجن سے شکست دی، پہلے سنگل میں پاکستان کے فرحان زمان نے کورین کھلاڑی یو جائے ، دوسرے سنگل میں پاکستان کے طیب اسلم کو بھی کورین کھلاڑی جب کہ تیسرے مقابلے میں پاکستان کے محمد عاصم خان نے کوریا کے لی سی ہیون کو ہرا کر ٹیم کو 3-0 سے فتح دلائی، دوسری جانب ویمنز ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی، پہلے سنگل میں سری لنکن کھلاڑی مائی ہیلیا نے پاکستان کی مدینہ ظفر، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کی فائزہ ظفر نے سری لنکا کی کاسونی کوجبکہ تیسرے اور فیصلہ کن سنگل مقابلے میں سری لنکا کی فاتھوم نے پاکستان کی رفعت خان کو ہرا کر ٹیم کو 2-1 سے فتح دلائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -