بارش کے باوجود شائقین کی بڑی تعدادوقت سے پہلے سٹیڈیم پہنچی

بارش کے باوجود شائقین کی بڑی تعدادوقت سے پہلے سٹیڈیم پہنچی

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے دوسرے پلے آف میچ دیکھنے کیلئے بیتاب شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد بارش کے باوجود مقررہ وقت سے کئی گھنٹے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی ۔ لاہور میں بدھ کے روز دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا مگر اس کے باوجود شائقین کرکٹ مقررہ وقت سے کئی گھنٹے قبل ہی سٹیڈیم پہنچ گئے جس کے باعث اسٹیڈیم کی طرف جانے والے راستوں اور اسٹیڈیم کے باہر جوش و خروش عروج پر رہا ۔شائقین کرکٹ کا کہنا تھاکہ ان کیلئے گھر میں وقت گزارنا مشکل ہو رہا تھا اسی وجہ سے بارش کے باوجود قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں ۔میچ دیکھنے آنے والوں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شامل تھی ۔ میچ دیکھنے آنے والی خواتین اور بچے اپنے چہروں پر پینٹنگ بنواتے رہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -