ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ،جہانگیر خانزادہ

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ،جہانگیر خانزادہ

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے،ہم نے بین الاقوامی ٹیموں کا اعتماد جیت لیا ہے اس بات کا ثبوت پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹ سٹار کی شرکت ہے، مستقبل میں زیادہ سے زیادہ سپورٹس ہوگی جس میں دنیا بھر کے کھلاڑی شرکت کریں گے، یہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، پی ایس ایل میچز کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں جن سے شائقین کرکٹ کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ3 کے میچز میں بہترین انتظامات کئے ہیں، شائقین کرکٹ کو پارکنگ سے لانے اور لے جانے کیلئے فری بس سروس چلائی گئی ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -