سٹیڈیم کے اندربھی گراں فروشی،چیئرمین پرائس کمیٹی نے 2سٹال بندکرادئیے

سٹیڈیم کے اندربھی گراں فروشی،چیئرمین پرائس کمیٹی نے 2سٹال بندکرادئیے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی سربراہی میں انتظامیہ کے افسران دوسرے پلے آف میچ میں بھی قذافی سٹیڈیم کے اندر موجود رہے جس پر شائقین کرکٹ نے اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی سی میاں عثمان کی جانب سے اسٹیڈیم کے اندر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کووقفے وقفے سے چیک کیا جاتا رہا ۔ اس موقع پر خریداری کرنے والوں سے بھی آگاہی حاصل کی گئی اور متعدد شائقین کوزائد وصول کی گئی رقم موقع پر ہی واپس کرا دی گئی ۔ناقص اشیاء فروخت کرنے والے دو سٹالز فوری ختم کر دئیے گئے اور انہیں سخت تنبیہ بھی کی گئی ۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اس پریکٹس کو کیا گیا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے پانی کی بوتل مقررہ نرخ کی بجائے دس سے تیس گنا زائد قیمت پر فروخت ہوتی تھی اسی طرح دیگر اشیاء بھی مہنگے داموں فروخت کی جاتی تھیں لیکن اسٹیڈیم میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -